ماہ رمضان اور اس کے روزوں کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ 1288. ماہ رمضان کی فضیلت اور اس بات کا بیان کہ رمضان مسلمانوں کے لئے تمام مہینوں سے بہتر ہے اور رمضان شروع ہونے سے پہلے مؤمن کا عبادت کے لئے (فارغ ہونے کے لئے) مالی طاقت کو جمع کرنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا یہ مبارک مہینہ آگیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کے ساتھ مسلمانوں کے لئے اس سے بہتر کوئی مہینہ مسلمانوں کے پاس سے نہیں گزرتا اور نہ منافقین کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی بُرا مہینہ گزرتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کے ساتھ، یہ مہینہ شروع ہونے سے پہلے (مؤمن) کا اجر اور اس کے نوافل لکھ دیئے جاتے ہیں اور (منافق) کا گناہوں پر اصرار اور بد بختی اس مہینے کے شروع ہونے سے پہلے لکھ دی جاتی ہے ـ اور یہ اس طرح کہ مؤمن اس مہینے میں عبادت کے لئے مالی قوت جمع کر لیتا ہے ـ اور منافق مؤمنوں کی غفلت و بیخبری اور ان کے عیوب و نقائص تلاش کرنے کی تیاری کرتا ہے ـ پس یہ مہینہ غنیمت ہے جس سے مؤمن فائدہ حاصل کرتا ہے ـ“ یہ جناب یحیٰی کی روایت ہے اور جناب بندار کی روایت میں ہے کہ ”پس وہ مؤمنوں کے لئے غنیمت ہے جس سے فاجر شخص فائدہ حاصل کرلیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|