ماہ رمضان اور اس کے روزوں کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ 1296. روزے کی فضیلت اور اس بات کا بیان کہ روزے جیسا دوسرا کوئی عمل نہیں ہے۔
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، مجھے کوئی عمل بتا دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزے رکھا کرو کیونکہ اس جیسا کوئی عمل نہیں ہے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فر ماتے ہیں کہ محمد بن ابی یعقوب، یہ وہی راوی ہیں جن کے بارے میں امام شعبہ رحمه الله فرماتے ہیں کہ وہ بنی تمیم کے سردار ہیں۔
تخریج الحدیث: صحيح
|