بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات حدیث نمبر 1215
1215- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کھانا آ جائے اور نماز کے لیے اقامت کہی جاچکی ہو، تو تم پہلے کھانا کھالو“۔
سفیان کہتے ہیں: میں نے کسی بھی راوی کویہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے نہیں سنا۔ ”جب کھانا آجائے“ یہ الفاظ صرف زہری نے نقل کیے ہیں۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 672، 5463، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 557، 558، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 934، 1651، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2066، 2068، 5209، 5210، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 852، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 928، والترمذي فى «جامعه» برقم: 353، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1318، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 933، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5111، 5112، 5113، 5114، 5121، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12152، 12259، 12840، 13616، 13695، 13807، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2796، 2797، 3546، 3547، 3577، 3598، 3602»
|