بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات حدیث نمبر 1187
1187- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”لوگ ایک دوسرے سے مسلسل سوالات کرتے رہیں گے، یہاں تک کہ وہ یہ کہیں گے اللہ تعالیٰ نے، تو ہر چیز کو پیدا کیا ہے، تو اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا ہے“؟
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”جب یہ صورتحال در پیش ہو، تو آدمی یہ کہے: میں اللہ پر ایمان رکھتا ہوں۔“ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3276، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 134، 134، 135، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6722، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10422، 10423، 10424، 10425، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4721، 4722، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7905، 8324، 8492، 9149، 11113، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1187، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6056»
|