بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات حدیث نمبر 1125
1125- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کسریٰ ہلاکت کا شکار ہوجائے گا، تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں آئے گا۔ جب قیصر مرجائے گا، تو اس کے بعد کوئی قیصر نہیں آئے گا۔ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم لوگ ان دونوں کے خزانے اللہ کی راہ میں ضرور خرچ کرو گے“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3027، 3029، 3120، 3618، 6630، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1740، 2918، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6689، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2216، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 18521، 18674، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7305، 7388، 7596، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5881»
|