بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات حدیث نمبر 1131
1131- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم اس قوم کے ساتھ جنگ نہیں کرو گے جن کے چہرے ان ڈھالوں کی مانند ہیں جن پر چمڑا لگایا جاتا ہے اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم اس قوم کے ساتھ جنگ نہیں کرو گے جن کے جوتے بالوں سے بنے ہوتے ہیں“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2928، 2929، 3587، 3590، 3591، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2912، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6743، 6744، 6745، 6746، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8562، 8564، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3177، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4371، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4303، 4304، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2215، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4096، 4097، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 18664، 18665، 18666، 18667، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7383، 7791، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5878»
|