بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات حدیث نمبر 1182
1182- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی۔ «مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ» (4-النساء:123) ”جو شخص براعمل کرے گا اسے اس کا بدلہ مل جائے گا۔“
تو یہ بات مسلما نوں کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بنی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ”تم لوگ تفریق سے بچو اور ٹھیک رہو اور یہ خوشخبری حاصل کرو کہ بندہ مومن کو جو بھی پریشانی لاحق ہوتی ہے وہ اس کے لیے کفارہ بن جاتی ہے یہاں تک کہ اسے جو کانٹا چبھتا ہے یا جو مشکل درپیش ہوتی ہے، تو (یہ بھی اس کے لیے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے)“ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2574، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11057، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3038، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6631، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7503، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 10908»
|