بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات حدیث نمبر 1177
1177-محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: کچھ لوگوں کے درمیان اس بارے میں بحث ہوگئی کہ جنت میں مرد زیادہ ہوں گے یا خواتین۔ وہ لوگ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”میری امت کا جو پہلا گروہ جنت میں داخل ہوگا وہ چودھویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے پھر اس کے بعد والے لوگ اس طرح ہوں گے جیسے آسمان میں موجود سب سے زیادہ چمکدار ستارہ ہوتا ہے“۔
یہاں سفیان نامی راوی نے ایک روایت کے ایک لفظ کو نقل کرنے میں شک کا اظہار کیا ہے۔ ”ان میں سے ہر ایک کی دو بیویاں ہوں گی، جن کی پنڈلیوں کے گوشت کے اندر سے ہڈی کا مغز بھی نظر آئے گا، اور جنت میں مجرد زندگی نہیں ہوگی“۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3245، 3246، 3254، 3327، 5811، 6542، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 216، 2834، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7244، 7420، 7436، 7437، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5042، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2537، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2849، 2865، 2874، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4333، 4333 م، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20547، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7273، 7286، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6084، 6437»
|