بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات حدیث نمبر 1159
1159- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں جن معاملات میں تمہیں چھوڑ دوں ان میں مجھے ویسے ہی رہنے دو کیونکہ تم سے پہلے کے لوگ بکثرت سوال کرنے اور اپنے انبیاء سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہوئے تھے اور میں جس چیز سے منع کروں اس سے بازآجاؤ جس چیز کا تمہیں حکم دوں اپنی استطاعت کے مطابق اس پر عمل کرو“۔
ابن عجلان نامی راوی نے یہ الفاظ مزید نقل کیے ہیں: میں نے یہ روایت ابان بن صالح کو سنائی، تو وہ ان الفاظ پر حیران ہوئے ”تم اپنی استطاعت کے مطابق ان پر عمل کرو۔“ تخریج الحدیث: «إسناده حسن وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 7288، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1337، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2508، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 18، 19، 20، 21، 2105، 2106، 3704، 3705، 6245، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2618، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3585، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2679، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1، 2، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1046، 1855، 8312، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7484، 7617، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6305، 6676»
|