صحيح البخاري
كِتَاب الْأَدَبِ کتاب: اخلاق کے بیان میں The Book of Al-Adab (Good Manners) 50. بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ النَّمِيمَةِ: باب: چغل خوری کی ناپسندیدگی کا بیان۔ (50) Chapter. What is disliked of Namima (calumnies).
اور اللہ تعالیٰ نے (سورۃ نون میں) فرمایا «هماز مشاء بنميم» ”عیب جو، چغل خور“ اور سورۃ ہمزہ میں فرمایا ”ہر عیب جو آواز سے کسنے والے کی خرابی ہے“ «يهمز ويلمز» اور «يعيب.» سب کے معنی ایک ہیں یعنی عیب بیان کرتا ہے، طعنے مارتا ہے۔
ہم سے ابونعیم (فضل بن دکین) نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، ان سے منصور بن معمر نے، ان سے ابراہیم نخعی نے، ان سے ہمام بن حارث نے بیان کیا کہ ہم حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، ان سے کہا گیا کہ ایک شخص ایسا ہے جو یہاں کی باتیں عثمان سے جا لگاتا ہے۔ اس پر حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتلایا کہ جنت میں چغل خور نہیں جائے گا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
Narrated Hudhaifa: I heard the Prophet saying, "A Qattat will not enter Paradise." USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 73, Number 82 حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.