کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ تفسیر و فضائل القرآن کا بیان سورۂ اخلاص پڑھنے کی فضیلت کا بیان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے روز پچاس دفعہ سورۃ «﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾» پڑھی اسے قیامت کے دن اپنی قبر سے آواز دی جائے گی: اے اللہ کی تعریف کرنے والے! اٹھ اور جنّت میں داخل ہو جا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 9446، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1134
قال الهيثمي: رواه الطبراني عن شيخه يعقوب بن إسحاق بن الزبير الحلبي ولم أعرفه وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 146)» حكم: إسناده ضعيف
|