کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ تفسیر و فضائل القرآن کا بیان سونے چاندی کے وبال، شکر گزار دل، ذکر کرنے والی زبان اور نیک بیوی کا بیان
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی «﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ﴾» (التوبہ: 34) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونے اور چاندی کے لیے ہلاکت ہو۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کون سا مال خزانہ بنائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(1) شکر گزار دل، (2) اللہ کو یاد کرنے والی زبان، (3) اور نیک بیوی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3094، قال الشيخ الألباني: صحيح، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1856، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22827، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2274، 2370، 6700، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 890، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3122»
حكم: إسناده صحيح
|