کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ تفسیر و فضائل القرآن کا بیان اللہ تعالیٰ کے بہت سی نسلوں کو ہلاک کرنے کا بیان
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے سنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”معد بن عدنان بن ادّ بن ادد بن زید بن براء اعراق الثرا۔“ پھر فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے عاد، ثمود، اصحاب الرس اور دیگر بہت سی نسلیں ہلاک کیں جنہیں اللہ ہی جانتا ہے۔“ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: معد، معد ہے اور عدنان، عدنان ہے، اور ادد، ادد ہے، اور زید بن ہمیسع، اور براء نبت ہے جبکہ اعراق الثریٰ اسماعیل بن ابراہیم علیہ السلام ہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 3540، 3750، والطبراني فى «الصغير» برقم: 946
قال الهيثمي: فيه عبد العزيز بن عمران من ذرية عبد الرحمن بن عوف وقد ضعفه البخاري وجماعة، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 193)» حكم: إسناده ضعيف
|