کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ تفسیر و فضائل القرآن کا بیان قرآن مجید کو مظبوطی سے پکڑے رہنے کی فضیلت کا بیان
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم جحفہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف آئے اور فرمانے لگے: ”کیا تم یہ گواہی نہیں دیتے کہ اللہ تعالیٰ وحدہ لاشریک لہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں، اور یہ کہ قرآن اللہ کی طرف سے آیا ہے؟“ تو سب نے کہا: کیوں نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس قرآن کا ایک کنارہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور دوسرا کنارہ تمہارے ہاتھ میں، اگر تم اس کو مضبوط پکڑو تب تم کبھی ہلاک نہ ہوگے، اور نہ ہی اس کے بعد کبھی تم گمراہ ہوگے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 3421، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1539، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1044
قال الهيثمي: وفيه أبو عبادة الزرقي، وهو متروك الحديث، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 169)» حكم: إسناده ضعيف
|