كِتَابُ الطَّهَارَة طہارت کا بیان جنبی شخص کے بھول کر مسجد میں آنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ صبح کی نماز کی تکبیر کہی، پھر اشارہ کر کے چلے گئے، پھر واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک قطرے بہا رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی اور فرمایا: ”میں انسان ہوں اور میں جنبی تھا تو بھول گیا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 275، 639، 640، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 605، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1628، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2236، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 791، 808، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 869، 885، وأبو داود فى «سننه» برقم: 235، 541، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1220، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2321، 4135، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7358، 7631، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5420، 9192، والطبراني فى «الصغير» برقم: 806، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 625»
حكم: صحیح
|