كِتَابُ الطَّهَارَة طہارت کا بیان غسلِ جنابت میں ایک بال بھی خشک رہ جانے کی وعید
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے غسلِ جنابت میں جسم کا ایک بال بھی نہ دھویا تو اس کے ساتھ جہنم میں ایسا اور ایسا سلوک کیا جائے گا۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اسی لیے میں سر کے بالوں کا دشمن ہو گیا ہوں۔ اور آپ اپنے بال کاٹ دیا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «ضعيف، أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 249، والدارمي فى «مسنده» برقم: 778، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 599، قال الشيخ الألباني: ضعيف، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 842، 1093، وأحمد فى «مسنده» برقم: 738، 805، وعبد الله بن أحمد بن حنبل فى زوائده على "مسند أحمد"، 1136، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 170، والبزار فى «مسنده» برقم: 814، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7034، والطبراني فى «الصغير» برقم: 987، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 1073
قال الشيخ الألباني: ضعيف» حكم: ضعيف
|