كِتَابُ الطَّهَارَة طہارت کا بیان مستحاضہ عورت کو نماز کے لیے غسل کرنے کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا کو جب وہ استحاضہ والی تھیں، یہ حکم دیا کہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کرے، تو یہ امر ان پر گراں گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ظہر و عصر کے لیے ایک غسل اور مغرب و عشاء کے لیے ایک غسل کرنے کا حکم دیا، اور صبح کے لیے ایک غسل کرنے کا حکم دیا۔
تخریج الحدیث: «ضعيف، أخرجه النسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 213، 358، 359، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 212، وأبو داود فى «سننه» برقم: 294، 295، والدارمي فى «مسنده» برقم: 803، 804، 812، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1681، 1682،وأحمد فى «مسنده» برقم: 25519، 25726، والطبراني فى «الكبير» برقم: 145، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4197، والطبراني فى «الصغير» برقم: 486
قال ابن حجر: قيل إن ابن إسحاق وهم فيه، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 302)» حكم: ضعيف
|