كِتَابُ الطَّهَارَة طہارت کا بیان اعضائے وضو کو تین تین بار دھونے کا بیان
ابراہیم بن ابی عبلہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: میں وضو کیسے کروں؟ انہوں نے کہا: تو نے یوں سوال کیا کہ وضو کیسے کروں اور یہ نہ پوچھا کہ تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے کس طرح دیکھا ہے؟ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین تین بار وضو کر رہے ہیں اور فرمایا: ”اس طرح وضو کرنے کا مجھے میرے رب نے حکم دیا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 370، والبزار فى «مسنده» برقم: 6671، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1571، 2905، 3362، والطبراني فى «الصغير» برقم: 76، 322
قال الهيثمي: رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 231)» حكم: إسناده صحيح
|