كِتَابُ الطَّهَارَة طہارت کا بیان اذان سننے کے بعد کی دعا کا بیان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اذان سن کر یہ دعا پڑھے تو اس کے لیے میری سفارش لازم ہو جاتی ہے: «اَللّٰهُمَّ بِحَقِّ هٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ، وِالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيْلَةَ وَالْفَضِيْلَةَ، وَابْعَثْهُ الْمَقَامَ الْمَحْمُوْدَ الَّذِيْ وَعَدْتَهُ.» ”اے اللہ! اس پوری پکار اور کھڑی ہونے والی دعا کے رب! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما، اور انہیں اس مقامِ محمود میں پہنچا جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 614، 4719، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 420، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1689، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 681، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1656، 9791، وأبو داود فى «سننه» برقم: 529، والترمذي فى «جامعه» برقم: 211، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 722، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1964، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14843، 15045، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 194، 4654، والطبراني فى «الصغير» برقم: 670، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 895»
حكم: صحیح
|