كِتَابُ الطَّهَارَة طہارت کا بیان مسنون وضو کا طریقہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے وضو کیا تو تین دفعہ کلی کی، تین دفعہ ناک میں پانی ڈالا، تین دفعہ چہرہ دھویا، تین دفعہ دونوں ہاتھوں کو دھویا، ایک دفعہ مسح کیا اور تین دفعہ دونوں پاؤں دھوئے۔ پھر کہا: اسی طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے دیکھا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 159، 160، 164، 1934، 6433، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 226، ومالك فى «الموطأ» برقم: 58،، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2، 3، 151، 152، 158، 167، 1489، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 360، 1041، 1043، 1058، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 84، 85، 116، 145، 146، 855، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 91، 103، 173، 174، 175، 931، وأبو داود فى «سننه» برقم: 106، 110، والترمذي فى «جامعه» برقم: 31، والدارمي فى «مسنده» برقم: 720، 731، 735، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 285، 413، 430، 435، 459، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 214، 217، 218، وأحمد فى «مسنده» برقم: 407، 410، 411، والحميدي فى «مسنده» برقم: 35، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 515، 651، 755»
حكم: صحیح
|