من كتاب الاطعمة کھانا کھانے کے آداب 10. باب الأَكْلِ بِثَلاَثِ أَصَابِعَ: تین انگلیوں سے کھانے کا بیان
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں سے کھاتے اور اپنے ہاتھ چاٹنے سے پہلے صاف نہیں کرتے تھے۔ (یعنی صاف کرنے سے پہلے انہیں چاٹ لیتے تھے)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2076]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2032]، [أبوداؤد 3848]، [ابن حبان 5251]۔ اس سند میں ابومعاویہ کا نام محمد بن حازم ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
عبداللہ بن کعب یا عبدالرحمٰن بن کعب (شک ہشام بن عروہ کو ہوا) نے خبر دی، ان کے والد سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تین انگلیوں سے کھاتے تھے، جب کھانے سے فارغ ہوتے تو انہیں چاٹ لیتے۔ ہشام بن عروہ نے تین انگلیوں کی طرف اشارہ کر کے سمجھایا۔
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2077]»
اس روایت کی سند جید ہے اور عبدالله و عبدالرحمٰن دونوں سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے بیٹے ہیں جو ثقات التابعين میں سے ہیں، اس حدیث کا حوالہ اوپر گذر چکا ہے۔ وضاحت:
(تشریح احادیث 2071 سے 2073) ان احادیث سے تین انگلیوں سے کھانا، انہیں چاٹنا، اور پھر صاف کرنا، دھونا ثابت ہوا۔ جو لوگ انگلیاں چاٹنے کو خلافِ تہذیب کہیں وہ اتباعِ سنّت کی برکت، رزق کی قدر و قیمت اور شکرِ الٰہی سے محروم ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں بصیرت عطا کرے اور اتباعِ سنّت کی توفیق بخشے، آمین۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
|