سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں سے کھاتے اور اپنے ہاتھ چاٹنے سے پہلے صاف نہیں کرتے تھے۔ (یعنی صاف کرنے سے پہلے انہیں چاٹ لیتے تھے)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2076]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2032]، [أبوداؤد 3848]، [ابن حبان 5251]۔ اس سند میں ابومعاویہ کا نام محمد بن حازم ہے۔