كتاب الجهاد جہاد کے فضائل و مسائل آگ سے عذاب دینا جائز نہیں اور مرتد واجب القتل ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کچھ لوگوں کا ذکر کیا جنہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جلایا تھا، تو انہوں نے فرمایا: اگر میں ہوتا تو میں انہیں نہ جلاتا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کے عذاب کے ساتھ کسی کو عذاب (سزا) نہ دو۔“ اور میں انہیں ضرور قتل کر دیتا، اور اس لیے بھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنا دین تبدیل کر لے تو اسے قتل کر دو۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجهاد والسير، باب لا يعذب بعذاب الله، رقم: 3016. سنن ابوداود، رقم: 4351. سنن ترمذي، رقم: 1485. صحيح ابن حبان، رقم: 5606.»
|