كتاب الجهاد جہاد کے فضائل و مسائل مجاہد کے گھوڑوں کی فضیلت
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) گھوڑا باندھا، ثواب کی نیت سے اس پر خرچ کیا، تو اس کا سیر ہونا، اس کا بھوکا ہونا، اس کا پیاسا ہونا، اس کا سیراب ہونا اور اس کا بول و براز قیامت کے دن اس کے میزان (ترازو) میں ہو گا۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجهاد واليسر، باب من احتبس فرسا، رقم: 2853. سنن نسائي، كتاب الخيل: باب علف الخيل، رقم: 3582. سنن ابن ماجه، رقم: 2791. مسند احمد: 374/2.»
|