كتاب البيوع خرید و فروخت کے احکام و مسائل قرض کے لیے کوئی چیز گروی رکھنے کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زرہ تیس صاع جو کے عوض، جو کہ آپ نے اپنے اہل خانہ کے کھانے کے واسطے لیے تھے، ایک یہودی شخص کے ہاں گروی تھی۔
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب البيوع، باب ماجاء فى الرخصة فى الشرا الي اجل، رقم: 1214. قال الشيخ الالباني: صحيح. مسند احمد: 300/1. سنن ابن ماجه، رقم: 2439. سنن كبري بيهقي: 36/6.»
|