كتاب البيوع خرید و فروخت کے احکام و مسائل عمریٰ، رقبیٰ اور ہبہ کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: عمریٰ اسی کے لیے ہے جس کے لیے عمری کیا گیا، رقبیٰ اس کے لیے ہے جس کے لیے رقبیٰ کیا گیا۔ اور اپنے ہبہ کو واپس لینے والا اپنی قے کو چاٹنے والے کی طرح ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، كتاب الرقبي، باب ذكر الاختلاف على بن ابي تجيح الخ، رقم: 3710. قال الشيخ الالباني: صحيح. مسند احمد: 250/1.»
|