كتاب البيوع خرید و فروخت کے احکام و مسائل زمین کو کاشتکاری کے لیے دینا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے (مسلمان) بھائی کو زمین بلا معاوضہ دے دے تو یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ اس کا مقرر کردہ ٹھیکہ وصول کرے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب المزارعة، باب اذا لم يشترط السنين الخ، رقم: 2330. مسلم. كتاب البيوع، باب الارض تمنح، رقم: 1550. سنن ابوداود، رقم: 3389. سنن نسائي، رقم: 3873. سنن ابن ماجه، رقم: 2464. مسند احمد: 234/1. سنن كبري بيهقي: 133/6»
|