كتاب البيوع خرید و فروخت کے احکام و مسائل دو طرح کے لباس اور دو قسم کی تجارت کی ممانعت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو قسم کے لباس اور دو قسم کی بیع سے منع فرمایا، چادر کو اس انداز سے جسم پر لپیٹنا کہ ہاتھوں اور بازؤوں کو حرکت دینا مشکل ہو جائے اور ایک کپڑے میں اس طرح بیٹھنا کہ اعضائے مستورہ ظاہر ہونے کا اندیشہ ہو، اور بیع ملامسہ اور منابذہ سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب البيوع، باب بيع المنابذه، رقم: 2147. مسلم، كتاب اللباس والزينة، باب النهي عن اشتمال الصما، الخ، رقم: 2099. سنن ابوداود، رقم: 3461. سنن ترمذي، رقم: 1231. سنن ابن ماجه، رقم: 3560.»
|