كتاب البيوع خرید و فروخت کے احکام و مسائل شہری کسی دیہاتی کی طرف سے بیع نہ کرے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ شہری کسی دیہاتی کی طرف سے بیع کرے، راوی نے کہا کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ کے فرمان: ”شہری کسی دیہاتی کی طرف سے بیع نہ کرے۔“ سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اس کا ایجنٹ (بروکر) نہ بنے۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب البيوع، باب هل بيع حاضر لباد الخ، رقم: 2158. مسلم، كتاب البيوع، باب تحريم بيع الحاضر للبادي، رقم: 1521. سنن ابوداود، رقم: 3439. سنن نسائي، رقم: 4500. سنن ابن ماجه، رقم: 2177. مسند احمد، رقم: 368.»
|