حکومت کے بیان میں حق تلفی پر صبر کا حکم۔
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار میں سے ایک شخص نے الگ ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کیا آپ مجھے بھی فلاں شخص کی طرح عامل (گورنر یا محصل) نہیں بنائیں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے بعد تمہاری حق تلفی ہو گی تو صبر کرنا، یہاں تک کہ مجھ سے حوض کوثر پر ملو۔
|