حکومت کے بیان میں جب گناہ کا حکم کیا جائے، تو نہ سننا چاہیئے اور نہ ماننا چاہیئے۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان پر (حاکم کی بات کا) سننا اور ماننا واجب ہے خواہ اس کو پسند ہو یا نہ ہو مگر جب گناہ کا حکم کیا جائے، تو نہ سننا چاہئے نہ ماننا چاہئے۔
|