نکاح کے بیان میں निकाह के बारे में آدمی لمبے سفر سے رات کو اپنے گھر میں نہ آئے (ایسا نہ ہو کہ اپنے گھر والوں پر تہمت لگانے کا موقع پیدا ہو)۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہیں گھر سے غائب ہوئے عرصہ دراز گر جائے تو رات کو اپنے گھر نہ آیا کرو۔“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم رات کو اپنے گھر پہنچو تو گھر والوں کے پاس نہ جاؤ، یہاں تک کہ وہ عورت جس کا خاوند غائب تھا استرہ لے لے (یعنی پاکی کر لے) اور جس کے بال بکھرے ہیں، کنگھی کر لے۔
|