مختصر صحيح بخاري
نکاح کے بیان میں
آدمی لمبے سفر سے رات کو اپنے گھر میں نہ آئے (ایسا نہ ہو کہ اپنے گھر والوں پر تہمت لگانے کا موقع پیدا ہو)۔
حدیث نمبر: 1870
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہیں گھر سے غائب ہوئے عرصہ دراز گر جائے تو رات کو اپنے گھر نہ آیا کرو۔“