نکاح کے بیان میں निकाह के बारे में باپ اور دوسرا کوئی ولی باکرہ (بالغہ) اور ثیبہ کا نکاح اس کی رضامندی کے بغیر نہیں سکتے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیوہ عورت کا نکاح اس سے اجازت لیے بغیر نہ کیا جائے اور نہ باکرہ کا نکاح بغیر اس کی اجازت کے کیا جائے۔“ لوگوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! باکرہ کی اجازت کیونکر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا خاموش ہو جانا ہی (اس کی) رضامندی ہے۔“
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! کنواری لڑکی تو شرم کرتی ہو گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اس کا خاموش ہو جانا ہی (اس کی) رضامندی ہے۔“
|