نکاح کے بیان میں निकाह के बारे में عورتوں کی غیرت اور ان کی ناراضگی کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مجھ سے راضی ہو اور جب ناراض ہو تو میں جان لیتا ہوں۔“ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا: ”یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیونکر پہچان لیتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو مجھ سے راضی ہوتی ہے تو (قسم کھاتے وقت یہ) کہتی ہے ”محمد کے رب کی قسم“ اور جب تو مجھ سے خفا ہوتی ہے تو کہتی ہے ”ابراہیم کے رب کی قسم! ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا جی ہاں (ٹھیک ہے) واللہ! یا رسول اللہ! میں صرف آپ کا نام چھوڑ دیتی ہوں (آپ کی محبت نہیں چھوڑتی)۔
|