Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
نکاح کے بیان میں
عورتوں کی غیرت اور ان کی ناراضگی کا بیان۔
حدیث نمبر: 1867
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم مجھ سے راضی ہو اور جب ناراض ہو تو میں جان لیتا ہوں۔ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا: یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیونکر پہچان لیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو مجھ سے راضی ہوتی ہے تو (قسم کھاتے وقت یہ) کہتی ہے محمد کے رب کی قسم اور جب تو مجھ سے خفا ہوتی ہے تو کہتی ہے ابراہیم کے رب کی قسم! ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا جی ہاں (ٹھیک ہے) واللہ! یا رسول اللہ! میں صرف آپ کا نام چھوڑ دیتی ہوں (آپ کی محبت نہیں چھوڑتی)۔