فضائل قرآن کے بیان میں क़ुरआन की फ़ज़ीलत के बारे में قرآن اسی وقت تک پڑھنا چاہیے، جب تک دل لگا رہے۔
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک تمہارا دل لگا رہے تم قرآن مجید پڑھتے ہو اور جب تم میں اختلاف پڑ جائے تو قرآن کی تلاوت موقوف کر دو۔“ (یعنی بےدلی سے پڑھنے کی وجہ سے الفاظ آگے پیچھے اور غلط ہونے لگ جائیں)۔
|