فضائل قرآن کے بیان میں क़ुरआन की फ़ज़ीलत के बारे में وحی کیونکر اتری اور پہلے کیا نازل ہوا؟
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جتنے پیغمبر گزرے ہیں ان میں سے ہر ایک کو ایسے ایسے معجزے دیے گئے جن کو دیکھ کر لوگ ایمان لائے اور مجھے جو معجزہ دیا گیا وہ وحی (قرآن) ہے جس کو اللہ نے مجھ پر وحی (کے ذریعے نازل) کیا ہے (پہلے تمام معجزوں کا اثر وقت کے ساتھ ختم ہو گیا اور یہ معجزہ (قرآن دائمی ہے پس مجھے امید ہے کہ میری امت کے لوگ قیامت کے روز تمام انبیاء کی امتوں سے زیادہ ہوں گے۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ نے اپنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر (ان کی) وفات سے پہلے پے در پے وحی نازل فرمائی یہاں تک کہ وفات کے قریب تو بکثرت وحی نازل ہوئی پھر اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی۔
|