فضائل قرآن کے بیان میں क़ुरआन की फ़ज़ीलत के बारे में قرآن پڑھنے والے والے پر رشک کرنا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رشک صرف دو چیزوں میں جائز ہے ایک تو اس شخص پر کہ جسے اللہ نے قرآن دیا اور وہ اسے رات اور دن میں پڑھتا رہتا ہو تو اس کا پڑوسی سن کر کہے کہ کاش! مجھے بھی اس کے مثل (قرآن) نصیب ہوتا تو بھی اسی طرح عمل کرتا جس طرح وہ کرتا ہے اور دوسرے اس شخص پر کہ جسے اللہ نے مال عطا کیا اور وہ اس کو راہ حق میں خرچ کرتا ہو پھر کوئی شخص (بطور رشک) کہے کہ کاش! مجھے بھی اسی طرح مال و دولت ملتی جس طرح فلاں کو دی گئی تو میں بھی اسی کی طرح (راہ حق میں) خرچ کرتا۔“
|