فضائل قرآن کے بیان میں क़ुरआन की फ़ज़ीलत के बारे में قرآن کو شدومد کے ساتھ (کھینچ کر) پڑھنا۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرآت کیسی تھی؟ انھوں نے کہا کہ کھینچ کر (لمبا کر کے) پڑھتے تھے پھر (سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے) بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی (اس میں) بسم اللہ کو کھینچا اور الرحمن اور الرحیم کو بھی کھینچ کر (لمبا کر کے) پڑھا۔
|