مختصر صحيح بخاري
فضائل قرآن کے بیان میں
قرآن اسی وقت تک پڑھنا چاہیے، جب تک دل لگا رہے۔
حدیث نمبر: 1827
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک تمہارا دل لگا رہے تم قرآن مجید پڑھتے ہو اور جب تم میں اختلاف پڑ جائے تو قرآن کی تلاوت موقوف کر دو۔“ (یعنی بےدلی سے پڑھنے کی وجہ سے الفاظ آگے پیچھے اور غلط ہونے لگ جائیں)۔