نماز کے مسائل नमाज़ के मसले دوسرے قعدہ میں (بھی) تشہد پڑھنا (چاہیے)۔ “ चार रकअतों के बाद बैठकर तशहहुद पढ़ना ”
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے تو (قعدہ میں) یہ پڑھا کرتے تھے کہ اللہ پر سلام، جبرائیل پر سلام، میکائیل پر سلام اور فلاں پر سلام اور فلاں پر سلام تو (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف دیکھا اور فرمایا: ”اللہ تو خود ہی سلام ہے تو اس پر سلام بھیجنے کی کیا ضرورت؟ پس جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو کہے“ تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ! تم پر سلام اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں (نازل ہوں) ہم پر سلام اور اللہ تعالیٰ کے سب نیک بندوں پر سلام۔“ کیونکہ جس وقت تم یہ کہہ دو گے تو یہ دعا اللہ کے ہر نیک بندے کو پہنچ جائے گی خواہ وہ آسمان میں ہو یا زمین میں۔ (اور) میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔“
|