نماز کے مسائل नमाज़ के मसले اس کا بیان کہ تکیبر (تحریمہ) کے بعد کیا پڑھے۔ “ तकबीर ( तहरीमा ) के बाद क्या पढ़ना है ”
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ و عمر فاروق رضی اللہ عنہ نماز کی ابتداء ((الحمدللہ رب العالمین)) سے کیا کرتے تھے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر اور قرآت کے درمیان میں کچھ سکوت فرماتے تھے۔ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا ہوں تکبیر اور قرآت کے مابین سکوت کرنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا پڑھتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں (یہ دعا) پڑھتا ہوں ”اے اللہ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان ایسا فاصلہ کر دے جیسا کہ تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان کر دیا ہے، اے اللہ! مجھے گناہوں سے پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے، اے اللہ! میرے گناہوں کو پانی اور برف اور اولوں سے دھو ڈال۔“
|