المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق जगत निर्माण, नबी और रसूलों का ज़िक्र और चमत्कार آدم اور موسیٰ علیہما السلام کا مباحثہ “ आदम और मूसा अलैहिमुस्सलाम के बीच बहस ”
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے میرے رب! مجھے آدم (علیہ السلام) دکھائیے جس نے ہمیں اور اپنے آپ کو جنت سے نکال دیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو آدم دکھائے۔ (آسانی کے لیے مکالمہ کی صورت میں ترجمہ پیش کیا جاتا ہے۔) موسیٰ علیہ السلام: آپ ہمارے باپ آدم ہیں؟ آدم علیہ السلام: جی ہاں۔ موسیٰ علیہ السلام: آپ وہی ہیں جن میں اﷲ تعالیٰ نے اپنی روح پھونکی، سارے کے سارے اسماء سکھلائے اور فرشتوں کو حکم دیا کہ وہ آپ کو سجدہ کریں؟ آدم علیہ السلام: جی ہاں، موسیٰ علیہ السلام: سو کس چیز نے آپ کو اس بات پر اکسایا کہ آپ نے ہمیں اور اپنے آپ کو جنت سے نکال دیا؟ آدم علیہ السلام: آپ کون ہیں؟ موسیٰ علیہ السلام: میں موسیٰ ہوں۔ آدم علیہ السلام: آپ بنی اسرائیل کے وہی رسول ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ نے کسی قاصد کے بغیر (براہ راست) پردے کے پیچھے سے کلام کی تھی۔ موسیٰ علیہ السلام جی ہاں۔ آدم علیہ السلام کیا آپ کو (تورات میں) یہ بات ملی کہ میری پیدائش سے پہلے اللہ تعالیٰ کی کتاب میں (میرا جنت سے نکلنا) لکھا جا چکا تھا؟ موسیٰ علیہ السلام جی ہاں۔ آدم علیہ السلام: اﷲ تعالیٰ کا جو فیصلہ مجھ سے پہلے میرے بارے میں سبقت لے جا چکا ہے، کیا آپ مجھے اس پر ملامت کرتے ہیں؟“ یہ بات بیان کرنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدم علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے، آدم علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔“
سیدنا انس بن جندب یا کوئی اور صحابی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدم اور موسی نے ایک دوسرے پر اعتراض کیا، (نتیجتاً) آدم علیہ السلام، موسی علیہ السلام پر غالب آ گئے۔
|