المواعظ والرقائق نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث नसीहतें और दिल को नरम करने वाली हदीसें انسان کی موت اور اس کی امیدوں کی مثال “ इन्सान की मौत और उसकी आशाओं की एक मिसाल ”
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لکڑی اپنے سامنے اور ایک دوسرے پہلو کے ساتھ گاڑھی اور پھر ذرا دور کر کے تیسری لکڑی گاڑھ دی اور فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو یہ کیا ہے؟“ صحابہ نے کہا: اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ انسان ہے، یہ اس کی موت ہے اور وہ اس کی تمنائیں ہیں، وہ اپنی آرزوؤں کے پیچھے پڑا رہتا ہے، لیکن (ان تک رسائی حاصل کرنے) سے پہلے موت اس کو اچک لیتی ہے۔“
|