المواعظ والرقائق نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث नसीहतें और दिल को नरम करने वाली हदीसें توبہ ہر گناہ پر غالب ہے “ तोबा हर पाप को मिटा देती है ”
سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: انصاری قبیلہ کا ایک آدمی مسلمان ہوا اور پھر مرتد ہو گیا اور مشرکوں سے جا ملا۔ بعد میں وہ (اپنے کئے پر) شرمندہ ہوا اور اس نے اپنی قوم کی طرف پیغام بھیجا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرو کہ کیا اس کے لیے توبہ ہے؟ چنانچہ اس کی قوم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: بے شک فلاں شخص کو ندامت ہوئی ہے اور اس نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم آپ سے پوچھیں کیا اس کی کوئی توبہ ہے؟ پس یہ آیت نازل ہوئی: ”اللہ ایسی قوم کو کیسے ہدایت دے جنہوں نے ایمان کے بعد کفر کیا۔“ غفور رحیم تک آیت پڑھی۔ پس قوم نے اس کی طرف پیغام بھیجا اور وہ پھر سے مسلمان ہو گیا۔
|