المواعظ والرقائق نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث नसीहतें और दिल को नरम करने वाली हदीसें توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے “ तोबा का दरवाज़ा सदा खुला रहता है ”
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” بیشک اللہ تعالیٰ رات کو اپنا ہاتھ پھیلاتے ہیں تاکہ دن کو گناہ کرنے والا توبہ کر سکے، پھر دن کو ہاتھ پھیلا دیتے ہیں تاکہ رات کو گناہ کرنے والا توبہ کر سکے۔ مغرب سے سورج کے طلوع ہونے تک (یہی سلسلہ جاری رہے گا)۔“
|