الحج والعمرة حج اور عمرہ हज और उमरा مزدلفہ کی صبح کو حاجیوں کے اجتماع پر رحمت الہی “ मुज़्दलिफ़ह की सुबह को हाजियों का एक साथ होने पर अल्लाह तआला की रहमत ”
سیدنا بلال بن رباح رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ کی صبح کو فرمایا: ”بلال! لوگوں کو خاموش کراؤ۔“ پھر فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان (اور مہربانی) کی ہے اور تمہارے نیکوکاروں کی وجہ سے بروں کو بھی عطا کر دیا ہے اور نیکوکاروں نے جو کچھ مانگا ہے، انہیں دے دیا ہے۔ اب اللہ کے نام کے ساتھ واپس چلو۔“
|