الحج والعمرة حج اور عمرہ हज और उमरा بار بار حج و عمرہ کرنے کی فضیلت “ बार बार हज्ज और उमरह करने की फ़ज़ीलत ”
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بار بار حج و عمرہ کی ادائیگی کرو، کیونکہ یہ فقر و فاقہ اور گناہوں کی یوں نفی کرتے ہیں، جیسے دھونکنی لوہے کی میل کچیل کو ختم کر دیتی ہے۔ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا عبداللہ بن مسعود، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا عمر بن خطاب اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حج و عمرہ کی ادائیگی بار بار کرتے رہو، کیونکہ یہ فقر و فاقہ اور گناہوں کی نفی کر دیتے ہیں، جیسے بھٹی لوہے کی میل کچیل کو ختم کر دیتی ہے۔“
|