الحج والعمرة حج اور عمرہ हज और उमरा حرم کی بیری کا ٹنے کا جرم “ हरम में बेरी का पेड़ काटने की सज़ा ”
بھز بن حکیم اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بیری کاٹنے والے کو جہنم میں نیچا کرے گا۔“
سیدنا عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بیری کاٹی، اللہ تعالیٰ اس کو آگ میں جھکائے گا۔“ آپ کی مراد حرم کی بیری تھی۔
|